Syed Abad Ullah Shah - Urdu News

سید عبداللہ شاہ ۔ متعلقہ خبریں

Syed Abad Ullah Shah

سندھ کےسابق وزیراعلیٰ۔ سندھ کے ضلعے دادو ،گاؤں واہڑ میں پیدا ہوئے۔سیاسی طور پر وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے ۔انیس سو ترانوے میں انہوں نے سندھ کے چوبیسویں وزیراعلیٰ کا حلف لیا اور انیس سو چھیانوے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔

عبداللہ شاہ بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد فروری انیس سو ستانوے میں بیرونِ ملک چلے گئے۔جہاں وہ دس سال سے زائد عرصے تک خود ساختہ جلاوطنی میں رہے اور مارچ کے وسط میں واپس پاکستان پہنچے۔نواز شریف کے دور حکومت میں ان پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے تیرہ سے زائد ریفرنس دائر کئے ۔وطن واپسی پر انہوں نے ان سب ریفرنسز میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائیاور عدالت نے انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا۔

انہیں سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بھی مفرور قرار دیا گیا تھا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت عبداللہ شاہ سندھ کے وزیراعلٰی تھے۔انہیں کے دور حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا ، اس عرصے میں ان کے ایک بھائی کو کراچی میں قتل بھی کیا گیا ۔

Latest News about Syed Abad Ullah Shah in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Syed Abad Ullah Shah. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

سید عبداللہ شاہ کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ سید عبداللہ شاہ کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر