Bashir Ahmad Bilour - Urdu News

بشیر احمد بلور ۔ متعلقہ خبریں

Bashir Ahmad Bilour

بشیر احمد بلور یکم اگست 1943ءکو قیام پاکستان سے چار سال قبل پشاور میں پشاور کے معروف تاجر، سماجی و سیاسی خاندان میں بلور دین کے ہاں پیدا ہوئے-قانون میں گریجویٹ کیا اور پشاور ہائیکورٹ بار کے رکن بھی رہے- 1970ء میں اے این پی جو کہ اس وقت این اے پی کے نام سے زیر قائم تھی اس میں شمولیت اختیار کی- 2008ءکے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے- 1970ءمیں انہوں نے اے این پی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔ 2008ءکے عام انتخابات میں وہ صوبائی حلقہ پی ایف تھری پشاور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعدازاں چوتھی مرتبہ اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے۔22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور شامل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے-

Latest News about Bashir Ahmad Bilour in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Bashir Ahmad Bilour. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

بشیر احمد بلور کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ بشیر احمد بلور کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر