مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی ، پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے نیا ہدایت نامہ
ریلوے کوچز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ان میں سفر کی بہترین سہولتیںفراہم کی جا ئیں، وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت
چانئیزباشندوں کی گاڑی کو حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد زخمی ،سی پی او فیصل آباد کی ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے چائنیز کی عیادت
ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، بغیر لائسنس مضر صحت اور غیر میعاری نمک تیار کرنے ولا یونٹ پکڑا گیا
تعلیم اور صحت کے شعبے میں بلوچستان کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنا ایک بڑا کام ہے سماجی اداروں مخیر حضرات کو ان شعبوں میں بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے،, ثناء اللہ زہری
اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد ترقیاتی کام میری اولین ترجیح رہی ہے،گورنر پنجاب
تیز رفتا ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے،وفاقی وزیر تجارت
معروف مصنف اور ڈرامہ نگار بانو قدسیہ دنیا فانی سے کوچ کر گئیں
کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا کردار تاریخی رہاہے،خورشید شاہ
وزن کم کرنا ہے تو ورزش چھوڑیں ڈراونی فلمیں دیکھیں
بلاول بھٹوز رداری کاچنیوٹ کے چک 158کے مزارعین کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ
لاہور، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ ونگ کی جانب سے (27 اپریل کو ناصر باغ تا مینار پاکستان عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا
لاہور،سیکولر اور لبرل جماعتوں کے مقابلے میں ملک کی دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے،سینیٹر سراج الحق
لاہور،بھٹہ ورکرز سے جبری مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی میںقطعی تاخیر نہ برتی جائے ،کیپٹن (ر) عارف نواز خان
لاہور ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق باقی ایام گزاریں اور سنجیدگی سے نگران حکومت کی تقرری کا فیصلہ کر لیں، لیاقت بلوچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کوچز کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے ان میں سفر کی بہترین سہولتیںفراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کوچز کی اپ گریڈیشن کے ایک بڑے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرینوں میں نہ صرف انائونسمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر فعال کیاجائے جس کے تحت ہر شہرکی آمد اس کے نام اور وہاں سٹاپ کرنے کی مدت کاباقاعدہ اعلان ہو بلکہ تمام کوچز میں مقامی اوقات کے مطابق اذان کا بھی اہتمام کیاجائے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویزاور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، خواجہ سعد رفیق نے ذاتی طورپر اکانومی ، اے سی سلیپر اور بزنس کلاس کی مختلف بوگیوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ اب ریلوے کی کسی بھی بوگی میں سب سٹینڈرڈ میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر ریلویز نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار کے اداروں سے کھلے مقابلے کے بعد بہترین سامان خرید کر بوگیوں میں لگایا جائے، انہوں نے مختلف بوگیوں میں کھڑکیوں کے سائز کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ایسا شیشہ استعمال کیا جائے جس میں مسافرباآسانی باہر دیکھ سکیں مگر ٹرین کے اندر دیکھا ممکن نہ ہوتا کہ سفر کو بہترین طریقے سے انجوائے کیاجاسکے، انہوں نے اس امر کابھی نوٹس لیاکہ مختلف بوگیوں میں لگی ہوئی ایل سی ڈیز کام نہیں کررہیں جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا، وزیر ریلویز نے ہدایت کی کہ بوگیوں کے اندر واش روم بہترین معیار کے ہوں ، خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز صرف مال اور مسافروں کی نقل و حمل کا کام نہیں کرتی بلکہ یہ پاکستان اور پاکستانیوں کے درمیان ایک زنجیر کے طور پر کام کرتی ہے اور ان کا یہ عزم ہے کہ اس زنجیر کو مضبوط بنایا جائے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ قلیل مدت میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ کروڑ کا اضافہ ہواہے اور وہ وقت دور نہیں جب ٹریک کی اپ گریڈیشن کے بعد لاہور سے راولپنڈی کے درمیان سفر صرف اڑھائی گھنٹے میں طے کیاجائے گا اور ہماری ٹرینیں کراچی سے لاہور دس سے بارہ گھنٹوں میں پہنچا کریں گی اور پھر کروڑوں پاکستانیوں کی سفر کے لئے پہلی ترجیح پاکستان ریلوے ہی ہوگی۔
اُردو پوائنٹ دنیاکی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، جو پچھلے 21 سال سے اُردو کی خدمت میں مصروف ہے۔ اُردو پوائنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی آراء اور تجاویز سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے. مزید...
Site Links: Urdu News - Breaking News - English News - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Mobile Prices in Pakistan - PTV Sports - English to Urdu - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - Urdu Cooking Recipes
© 1997-2018, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com
Reproduction without proper consent is not allowed.
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے