ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، بغیر لائسنس مضر صحت اور غیر میعاری نمک تیار کرنے ولا یونٹ پکڑا گیا

چمڑے کو لگانے والا نمک انسانی استعمال کے لیے پیک کر کے بیچا جا رہا تھا۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شاہ زیب حسنین مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل تیا ر کرنے والا یونٹ بھی سیل، 8ہزار لیٹر تیل برآمد، ملزمان موقع سے فرار وزیرخوراک کی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ساتھدودھ کی چیکنگ ، 700لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا

ہفتہ 4 فروری 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر شاہ زیب حسنین کی نگرانی میں کاروائی کرنے ہوئے لاہور کے علاقہ بند روڈ پر بغیر لائسنس مضر صحت اور غیر میعاری نمک تیار کرنے ولا یونٹ سیل کر دیا۔ نیو نیشنل کے نام سے کام کرنے والا یونٹ کسی قسم کے لائسنس کے بغیر رہائشی علاقہ میں چھپ کے کام کر رہاتھا۔

چمڑے کو لگانے والا نمک انسانی استعمال کے لیے پیک کر کے بیچا جا رہا تھا۔ ہزاروں تھیلی نمک موقع سے برآمد کر کے سیل کر دیا گیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر ہی بند روڈ پر مرغی کی آلائشوں سے کوکنگ آئل تیا ر کرنے والا یونٹ بھی سیل کر دیا گیا۔ 8ہزار لیٹر تیل ڈرموں میں ڈال کر مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے تیار یا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ہزاروں کلو مرغی کی آلائشیں ، پر، انتڑیاں اور پنجے موقع پر پائے گئے جن کو فوری پلف کر دیا گیاتاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹیڈاکڑت شاہ زیب حسنین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔

مزید کاروائیوں میں نشتر ٹائون کی ٹیم نے وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے گجومتہ فیروز پور روڈ پر دودھ والی گاڑیوں کو چیک کیا اور دودھ کے معیار کو جانچنے کے لیے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے اور تقریبا700لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر ضائع کر گیا۔گلبر گ ٹائون میں منہٹن بائٹس کو 5ہزار روپے جرمانہ، الف ملک شاپ اینڈ سموسہ کارنر کو موقع پر ٹیسٹنگ کے دوران دودھ میںکی ہلکی ملاوٹ ثابت ہونے پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کارروائی کر تے ہوئے نصیر آباد میں واقع اللہ ہو ملک شاپ کو 1ہزار روپے جرمانہ، نومیں واقع چمن سویٹس اینڈ بیکرز کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، ایکسپائرڈ بریڈ،ایکسپائرڈ بوتلیں،اشیاء پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے 4500روپے جرمانہ عائد کیا۔مزیدکارروائی کرتے ہوئے کاہنہ نو میں واقع پپو پان شاپ ، رانا یونس ہوٹل اور غوثیہ ملک شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس ، نیو رفیق سویٹس کو4ہزار روپے جرمانہ ، اسلام پورہ میں الفضل ملک پراڈکٹس اور بلال جوس کارنر صفائی کے ناقص حالات کی پر بالترتیب 5،5 ہزار روپے جرمانہ، مزنگ چونگی پر اسلم دارالماہی کو بہتری کے لیے نوٹس جبکہ قرطبہ چوک پر محمدی نہاری کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔