سرگودھا،تعلیم حاصل کرنے والے 65 خواجہ سراؤں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
چیچہ وطنی، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
شراب کی قانونی فروخت اور مسیحی مذہب کے نام پر کاروبارکے خلاف درخواستیں یکجا
کم وسیلہ یتیم بچی کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان ،پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین کی ملاقات
لاہور، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
کوہلواورگردونواح میں 4.9کی شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا
لاہور ، بھارتی فلموں پر پابندی دوبارہ لگنے کے امکانات
ڈیرہ بگٹی ،ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،3گرفتار،چار ٹھکانے تباہ
بہن بھائی کو بغیر سکریننگ کے خون لگنے کا معاملہ،پمز ہسپتال کے بلڈ بینک نے رپورٹ تیار کر لی
عابد شیر علی کھلے عام چیئرمین عمران خان اور مجھ پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی
حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب، 3 نام منظر عام پر آگئے
ٹورنٹو میں مبینہ حملہ، نامعلوم شخص نے نے راہگیر پر ٹرک چڑھا ،متعدد افراد جاں بحق
لاہور، معروف اداکار،گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کو غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کرنے خلاف درخواست کی سماعت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2017ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز یہاں بھکر کی رہائشی یتیم بچی مدثرہ پروین نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ایجوکیٹرکی بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں میرٹ پر آنے کے باوجودمدثرہ پروین کا انٹرویو نہ کرنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے بھرتی کیلئے قائم سلیکشن کمیٹی کے اراکین کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیااور بھکر کے سابق ڈی سی او کو فوری طورپر او ایس ڈی بنانے اورسلیکشن کمیٹی میں شامل ای ڈی او ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ افسران کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے کم وسیلہ یتیم بچی مدثرہ پروین کیلئے 10لاکھ روپے کی مالی امداد کااعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت آپ اور آپ کی بہنوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے عمل کی سکروٹنی کروائی جائے اوراس ضمن میں فوری طورپر مربوط لائحہ عمل تیار کرکے سکروٹنی کا آغاز کیا جائے۔مدثرہ پروین سمیت دیگر طالبات کے ازسر نو انٹرویوکیے جائیں اورمیرٹ پر فیصلہ کیا جائے ۔ازسرنوانٹرویوز کیلئے فوری طورپر نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر انٹرویو کیے بچی مدثرہ پروین کو کم نمبر دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔مدثرہ پروین کو انٹرویو کیلئے بلاکرانٹرویونہ کرناافسوسناک امر ہے اوراس ضمن میں سلیکشن کمیٹی نے میرٹ کو پامال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈی سی او بھکر کا رویہ آپ کیساتھ کسی طورپر مناسب نہیں تھا۔آپ کے ساتھ انصاف ہوگااور جنہوں نے کوتاہی ،غفلت اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ان کیخلاف قواعدوضوابط کے مطابق کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے بچی کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ فکرنہ کریں، آپ کو انصاف ہر صورت ملے گااورمیں کسی کو میرٹ سے انحراف نہیں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کو پامال کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔طالبہ مدثرہ پروین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین وفات پاچکے ہیں،کوئی بھائی نہیں،ہم تین بہنیں ہیں اورمیں اپنے چچا کے پاس رہتی ہوں۔مجھے انٹرویو کیلئے بلایاگیا لیکن بغیر انٹرویو کے واپس بھجوادیاگیااورسابق ڈی سی او بھکر کے دفتر گئی لیکن انہوں نے بھی مجھے نہیں سنا۔چےئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے اس ضمن میں کی جانیوالی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔اُردو پوائنٹ دنیاکی سب سے بڑی اُردو ویب سائیٹ ہے، جو پچھلے 21 سال سے اُردو کی خدمت میں مصروف ہے۔ اُردو پوائنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی آراء اور تجاویز سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے. مزید...
Site Links: Urdu News - Breaking News - English News - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Mobile Prices in Pakistan - PTV Sports - English to Urdu - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - Urdu Cooking Recipes
© 1997-2018, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com
Reproduction without proper consent is not allowed.
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے