لاہور،قبرستان بچی کی نعش قبر سے نکالنے کا واقعہ
تازہ ترین : 1

لاہور،قبرستان بچی کی نعش قبر سے نکالنے کا واقعہ

تفتیشی ٹیم نے دومزیدگورکندوں کو حراست میں لے لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2017ء ) قبرستان میانی صاحب سے ایک بچی کی نعش قبر سے نکالنے کے افسوسناک واقعہ کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے قبرستان میانی صاحب کے دومزیدگورکندوں کو حراست میں لے لیا ہے اس سلسلے میں اب تک گرفتار کیے گئے گورکندوں کی تعداد4ہوگئی ہے جبکہ ایس پی سول لائنز کاکہنا ہے کہ آئندہ ایک روز تک اس معاملہ کی تفتیش مکمل کرلی جائے گی اور پولیس جلسہ میں اصل ملزمان تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں گورکندوں کو پہلے سے گرفتار گورکندوں کے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/01/2017 - 11:37:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں