لاہور ہائیکورٹ ، انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار 14 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 26 جنوری 2017 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء ) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار 14 سالہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس ارم سجاد گل کی عدالت میں درخواست گزارملزم تیمور کے وکیل نے بتایا کہ کہ ملزم پر انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر منڈی بہاؤالدین میں سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کی عمر 14 برس ہے لیکن اس کے خلاف مقدمے میں فوجداری دفعات شامل کر کے گرفتارکرلیا گیااور جیل بجھوا دیا گیا،وکیل نے استدعا کی کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے درخواست ضمانت منظور کرکے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔