لاہور،پولیس کارروائی، 22سال قبل ماموں کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
تازہ ترین : 1

لاہور،پولیس کارروائی، 22سال قبل ماموں کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء )صوبائی دارالحکومت میں نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 22سال قبل اپنے ماموں اشیاء خاں کو قتل کرکے روپوش ہونے والے اشتہاری ملزم گل زیور شاہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر نے خبر رساں ادارے کو تفصیلات کے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل زیور شاہ کا تعلق خیبر پختوانخواہ سے ہے اس نے 22سال قبل اپنے ماموں اشیاء خاں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا اور خیبر پختونخواہ سے فرار ہوکر پنجاب آگیا تھا گزشتہ روز اس کے کسی عزیز نے اسے پہچان کرپولیس کو خفیہ اطلاع دی جس پر اسے کماہاں کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ قتل کے اشتہاری ملزم گل زیور شاہ کو ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ کی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 10:44:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں