پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بھینس کے گوشت کو گدھے اور کتے کا گوشت ثابت کر رہی ہیں،میاں اسلم

ٹیکنیکل سیٹ پر بی اے پاس اور نان ٹیکنیکل آفیسر کو تعینات کرنا بیڈگڈگورننس کاثبوت ہے،پی ٹی آئی ایم پی اے کا پنجاب اسمبلی میں اظہا خیال ڈائریکٹر آپریشن کے ساتھ ٹیکنیکل سٹاف فیلڈ میں جاتا ہے اور لیباٹری سے معائنے کے بعد کسی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے سکولوں او ر کالجز کے مسلمان طلبہ کیلئے قرآن پاک کی تعلیم رائج کرنے سمیت تین قرار دادیں متفقہ طور پرمنظور، مرادراس کی قرار داد غیر موجودگی کی وجہ سے ملتوی سرکاری کاروائی بھی وزیر قانون کی عدم موجودگی پر اگلے ہفتے تک ملتوی جماعت اسلامی کے رکن سید وسیم اختر زکوة کی غیر منصفانہ تقسیم پر ٹوکن بائیکاٹ

بدھ 25 جنوری 2017 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2017ء ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن میاں اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بھینس کے گوشت کو گدھے اور کتے کا گوشت ثابت کر رہی ہیں۔ٹیکنیکل سیٹ پر بی اے پاس اور نان ٹیکنیکل آفیسر کو تعینات کرنا بیڈگڈگورننس کاثبوت ہے۔وہ بی بی اللہ کی ولی ہیں جو کہہ دیں وہ فیصلہ اٹل ہو جاتا ہے۔

جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا ڈائریکٹر آپریشن کے ساتھ ٹیکنیکل سٹاف فیلڈ میں جاتا ہے اور لیباٹری سے معائنے کے بعد کسی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ پنجاب کے سکولوں او ر کالجز کے مسلمان طلبہ کیلئے قرآن پاک کی تعلیم رائج کرنے سمیت تین قرار دادیں متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی جبکہ مرادراس کی قرار داد غیر موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری کاروائی بھی وزیر قانون کی عدم موجودگی پر اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔جماعت اسلامی کے رکن سید وسیم اختر زکوة کی غیر منصفانہ تقسیم پر ٹوکن بائیکاٹ ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کے معمول کے مطابق ایک گھنٹہ اٹھائیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک ،زکوةاور امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالات کے جواب دیے گے۔

پارلیمانی سیکرٹری خوراک اسد اللہ نے کہا بار دانے کی تقسیم لسٹوں کے مطابق کی جاتی ہے اور یہ لسٹیں ڈسڑکٹ گورنمنٹ ،محکمہ مال کے افسران اور متعلقہ کسانوں کے نمائندوں کو شامل کرکے بنائی جاتی ہیں ۔فائزہ ملک کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس نے کہا محکمہ زکوةسالانہ 24کروڑ روپے ہسپتالوں کو فنڈز جاری کرتا ہے اب یہ محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے کہ ان فنڈز کا اجراء شفاف طریقے سے یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ پرئیویٹ ہسپتال کو جو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں وہ فنڈز زکوة کمیٹی کی منظور کی بعد ہی جاری ہوتے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید وسیم اختر نے کہا محکمہ زکوة کی نوازشات صرف لاہور پر ہیں آدھی سے زیادہ زکوة لاہور میں دی جارہی ہے ۔بہاولپور میں چند لوگوں کو زکوة مل رہی ہے ۔بہاولپور کی عوام کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے۔میں جب تک پنجاب اسمبلی رکن رہوں گا بہاولپور الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا رہوں گا۔

محکمہ کی طرف سے زکوة کی طرف سے زکوة کی غیر منصفانہ تقسیم پر میں ٹوکن بائیکاٹ کررہا ہوں۔صوبائی وزیر ڈیری ڈویلپمنٹ آصف سعید منہیس نے کہا حکومت جلد نئی 72موبائل گاڑیاں خرید رہی ہیں جو ہی گلی محلے میں جاکر مویشیوں فری طبی معائنہ کرینگے۔ہم مویشی مالکان کو ہر طرح سے تحفظ کی فراہمی یقینی بنا رہے یں ۔ماضی کی نسبت موجودہ دور میں محکمہ کی کارکردگی قدر بہتر جارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں غیر سرکاری ارکان کیچار قرادادیں منظور کرلی گئی جن میں فائزہ مشتاق کی قرار داد پیمراء کو سفارش کی گئی کہ کیبل آپریٹر کو ہدایات جاری کی جائیں کہ ہندی میں ڈبنگ کارٹون نیٹ ورک پر پابندی لگائی جائے۔وسیم اخترکی قرار داد وفاق کی طرف سے پنجاب کے سکولز اور کالجز میں مسلمان طلبہ کیلئے قرآن مجید کی تعلیم فوری رائج کی جائے۔شازیہ کامران کی قرار داد لاہور میں واقع امراض چشم کے ہسپتال کو میاں شجاع الرحمن ہسپتال کو نام دینے کی قرادادیں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔جبکہ مرادراس کی عدم موجودگی پر ان کی قرار داد ملتوی کردی اور ملک تیمور مسعود کی منظور نہ ہو سکی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :