گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ سرگرم ،کوٹ نواب دین میں بغیر کھال کے دس گدھوں ..
تازہ ترین : 1

گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ سرگرم ،کوٹ نواب دین میں بغیر کھال کے دس گدھوں کی لاشیں براآمد

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء) گدھوں کی کھالیں اتارنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ،رائے ونڈ کے نواح کوٹ نواب دین میں کھیتوں میں سے بغیر کھال کے دس گدھوں کی لاشیں براآمد ہونے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،معلوم ہوا ہے کہ ہدائت علی ،منشاء جٹ ،محمد حنیف ،عبدالرزاق ،محمد صدیق ،محمد یعقوب کے دس گدھے چوری ہوگئے تھے ،جب وہ گدھوں کی تلاش کرتے ہوئے قریبی گھیتوں میں گئے تو وہاں دس گدھوں کے ڈھانچے پڑے تھے ، نامعلوم ملزموں کیخلاف تھانہ کوٹرادھاکشن میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 11:29:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں