لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج
تازہ ترین : 1

لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء ) تھانہ شادمان پولیس نے سروس ہسپتال لاہور میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے بعد ایک سیاسی شخصیت کا نا ملے کر لیڈی ڈاکٹر کو برے نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس واقع کے بعد سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی تاہم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ڈاکٹرزڈیوٹی پر واپس آگئے۔ تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 10:38:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں