لاہور، انسانی اعضاء کا کاروبار ، ایکٹ2007ء کو شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) انسانی اعضاء کا غیرقانونی کاروبار روکنے کے لئے ایف آئی اے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کوروکنے کے لئے ایکٹ2007ء کو ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل کیا جائے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہونا ایکٹ2010شامل ہونے سے اس کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے اب تک انسانی اعضاء کاغیر قانونی کاروبار روکنے کی استدعا سے متعلق کئی درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :