وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی بارے اجلاس
وزیراعلیٰ نے صوبے کے چار ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں سہولت مراکز کی منظوری دے دی یہ سہولت مراکز ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنوں میں بنائے جائیں گے‘سہولت مراکز کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے شکایات کے ازالہ کیلئے ون ونڈ و سہولت میسر آئے گی‘تمام متعلقہ محکمے اور ادارو ںکے نمائندے خود ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں:وزیراعلیٰ
بدھ 18 جنوری 2017 22:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے چار ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں سہولت مراکز برائے اوورسیز پاکستانیز کے قیام کی منظوری دی ہے جہاں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے تھانے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیسک بنائے جائیں گے۔ یہ سہولت مراکز ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنوں میں بنائے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ان ڈویژنوں میں سہولت مراکز کے قیام کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ وہ بدھ کے روز یہاں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے جس میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات اور کمیشن کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستان کے عظیم سفیر ہیں اور ان کو درپیش مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے ایک خودمختار اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیا ہے جو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کو یقینی بنا رہا ہے اور اس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے صوبے کے چار ڈویژنوں میں سہولت مراکز برائے اوورسیز پاکستانیز کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی شکایات کے ازالے کیلئے ون ونڈ و سہولت میسر آئے گی اور ان کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے زیرالتوا کیسوں کو جلد نمٹایا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ بعض ہائوسنگ سوسائٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹی کے اجلاس میں بعض محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام کی شرکت نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام متعلقہ افسران خود اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوں اور مجھے اس ضمن میں کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمیٹیو ںکے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے بھی جامع میکانزم بنایا جائے۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات 19 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پانامہ کیس ،کوئی نہیں چاہتا کہ سچ سامنے آئے،فریقین خود نہ چاہیں توکیا کرسکتے ہیں،سپریم کورٹ
-
سپریم کورٹ کا کام ہے کہ کنفیوژن کو ختم کرکے بتائے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا آج کی سماعت میں گفٹ لینے اور دینے کی نہ ختم ہونے والی کہانی تھی ، صرف گفٹ پر گفٹ دیے گئے ہیں ، 55 کروڑ روپے کے گفٹ شاید ایک ... مزید
-
چیئر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول
-
ایس ایم ای بینک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،ْدس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ رضا ربانی
-
پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، راحیل شریف
-
سابق امریکی سفیر کا ڈیووس میں جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ
-
کراچی : تاجر و صنعتکار آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے
-
آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات
-
عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ،ْ اکرم شیخ
-
عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جسے مسترد کر دیا گیا ،ْ دانیال عزیز ،ْ محمد زبیر
-
عمران خان نے جوڈیشل مارشل لاء مسلط کرنے کی حکمت عملی بنائی اور جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی، جاوید ہاشمی
-
حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق جاری ہے،انصاف پر فیصلہ آیا تو یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عمران خان
-
لاہور، گھرمیں آتشزدگی سے 3بہنیں ہلاک ، نومولود بھائی زخمی
-
پنجاب کے بجٹ کازیادہ ترحصہ لاہورکی نذر،35اضلاع منہ دیکھتے رہ گئے
-
وزیراعظم کی ڈیوس میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
-
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات پہلی بار انٹرنیٹ پر جاری
-
روس اور ترکی کے طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی
-
مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان
-
ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا
-
بھارت میں علم بانٹنے والے شیطان بن گئے ،12سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
-
برطانیہ میں کاسمیٹک مصنوعات بنانے والی کمپنیوں پر جرمانہ
-
چین کی پہلی مال بردار ٹرین لندن پہنچ گئی
-
ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
-
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پی پی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا
-
چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے مجھ سے رابطہ کیا تھا،شیخ رشید کا دعویٰ
-
سبی‘ مدرسے کی دیوار گرنے سے 3معصوم بچے شدید زخمی
-
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت پرفیصلہ محفوظ کرلیا
-
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی بارے اجلاس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی پر قومی اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.