سعودی وزارت لیبرکافیصلہ:قاضی نے پاکستانی ڈرائیورکیخلاف کفیل کی حمایت میں فیصلہ سنادیا

سعودی وزارت کے فیصلے نے پاکستانی ڈرائیورسے بچوں کی کفالت چھین لی،اب اقامہ تجدید کروانے کیلئے بھی رقم نہیں ہے وزیراعظم نوازشریف اور سعودی عرب کے خادم الحرمین شریفین اورمتعلقہ اداروں سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل ہے،سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیورکامطالبہ

منگل 17 جنوری 2017 11:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء)سعودی عرب کی وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزنے اپنے مقامی کفیل کے حق میں فیصلہ دے کرپاکستانی ڈرائیورکے حقوق کے تحفظ کی دھجیاں اڑادیں،جس پرپاکستانی محنت کشوں سمیت دیگرغیرملکیوں میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کی وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزنے اپنے سعودی شہری کفیل کی حمایت میں حق سچ کاگلاگھونٹ کرظالم کوفتح دلادی۔

سعودی عرب کی لیموزین کمپنی میں گزشتہ 16سالوں سے بطورڈرائیورکام کرنے والے پاکستانی محنت کش محموداحمدنے یہاں اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ16سالوں سے سعودی عرب کی لیموزین کمپنی میں بطورڈرائیورکام کررہے تھے۔لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ کمپنی قوانین میں ان کی ماہانہ تنخواہ ،میڈیکل سمیت دیگرحقوق بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کاکفیل بڑی مہارت کے ساتھ ان سادہ لومحنت کشوں سے چاریاپانچ مہنیوں بعدمختلف لیٹرزپرانگوٹھا ،یادستخط کروالیتے،جس میں درج ہوتاکہ میں نے اپنی ماہانہ تنخواہ ودیگرحقوق وصول کرلیے ہیں۔

محموداحمدنے بتایا کہ لیموزین کمپنی میں بطورڈرائیورکام کرنے کے دوران ان کے ٹریفک چالان بھی ہوئے۔جس کی مدمیں انہوں نے 19400ریال جمع کروائے۔اسی طرح میرے اقامے کی مدت ختم ہوئی تواقامہ تجدید کروانے کیلئے10ہزارریال کفیل کودیے۔لیکن کفیل نے اس کے باوجوداقامہ تجدید نہیں کیا۔محموداحمد نے بتایا کہ لیموزین کمپنی میں میری 16سالوں کی تنخواہ 76800ریال بنتی ہے جبکہ 150ریال ماہانہ کے حساب سے حقوق28800ریال بنتے ہیں۔

لیکن جب اپنے کفیل سے حق مانگاتو وہ میرے خلاف ہوگئے۔جس پرکفیل نے ان کااقامہ حروف کروادیا۔محمودنے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہواکہ کفیل نے ان کااقامہ حروب کروادیاہے تو انہوں نے انصاف کیلئے وزارت لیبراینڈسوشل افیئرزکودرخواست دی۔وزارت کے زیرتحت کیس کی 4یا5سماعت ہوئیں۔مختلف سماعتوں میں قاضی نے ان کے حق میں فیصلے دیے۔لیکن بعد ازاں کفیل کی حمایت میں ان کیخلاف فیصلہ دے دیا۔

پاکستانی شہری محموداحمدنے وزیراعظم محمدنوازشریف اور سعودی عرب کے خادم الحرمین شریفین اورمتعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے۔کیونکہ اب ان کے پاس اپنے بچوں کی کفالت کرنے کیلئے اقامہ تجدید کروانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 16سالوں سے ماں باپ،بیوی بچوں اور بہن بھائیوں سے بھی نہیں ملے۔بلکہ ان طویل عرصے میں لاکھوں ریال کماکرلیموزین کمپنی کودیے ہیں۔لیکن اس کے باوجود نہ ان کااقامہ تجدید کیاگیااور نہ ہی انصاف ملا۔واضح رہے سعودی عرب میں اس طرح کے محنت کش پاکستانیوں کی کثیرتعدادموجود ہے جن کے ساتھ سعودی شہری غلاموں جیساسلوک کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :