لاہور، معروف فوڈچین کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی

منگل 17 جنوری 2017 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء ) مصطفی ٹا ؤ ن کے علا قہ وحدت روڈ پر معروف فوڈچین کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا،،حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ستائیس دسمبر کو وحدت روڈ پرسلنڈر دھماکے کے بعد آتشزدگی سے چھبیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کی جارہی تھی جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ بیس سالہ عمر سوموار کی صبح جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی لاش پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔پولیس کے مطابق تین زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :