لاہور،پاکستانی ڈاکٹرز کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ
تازہ ترین : 1

لاہور،پاکستانی ڈاکٹرز کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ

خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی۔ خاتون نے ڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہو نا شروع کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء )پاکستانی ڈاکٹرز نے طب کی دنیا میں نیا کارنامہ کردکھایا۔ایک خاتون کی تیزاب سے جھلسی خوراک کی نالی تبدیل کر دی۔ خاتون نیڈیڑھ سال بعد من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا۔گوجرانوالہ کی23سالہ صبا ء ذوالفقار ،دو بچوں کی ماں ہیں۔ان کا کہناہے کہ ڈیڑھ سال قبل انہوں نے دوا کھانے کیلئے غلطی سے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیاتھا جس کے ایک ہی گھونٹ نے خوراک کی نالی کو بری طرح متاثر کیا۔

میوہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی خوارک کی نالی تبدیل کر دی۔صباء کا کہنا ہے کہ اب وہ سب کچھ کھا پی رہی ہے۔میوہسپتال کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں خود کشی اور غلطی سے تیزاب پینے کے واقعات بڑ ھ رہے ہیں، صباء کا آپریشن بالکل مفت کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے گھروں میں تیزاب والی بوتلیں بچوں کی پہنچ سے دور اور محفوظ مقام پر رکھنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 13:37:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں