لاہور،تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس کر جاں بحق

ایک شخص انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 12 جنوری 2017 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء ) صوبائی دارالحکومت میں محمود بوٹی کے علاقے میں واقع تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمودبوٹی کے علاقے میں تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دفت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دفتر میں موجود7محنت کش موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک محنت کش کو انتہائی تشویشناک حالت میں باہرنکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کا آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ دیگر امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ریسکیو1122نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ کارخانہ میں موجود محنت کشوں کو راہ فرار ہی نہ مل سکی اور وہ لگنے والی آگ کی لپیٹ میںآ کر جان کی بازی ہار گئے۔ بتایاگیا ہے کہ متعدد افراد اس آتشزدگی کے حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا آتشزدگی کے واقعہ کاوزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او لاہور سمیت اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :