لاہور، دودھ میں مضر صحت و گندا پانی ملانے والے 02شیر فروش گرفتار

گرفتاری پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے گئے کیمروں کی وجہ سے ہوئی

منگل 10 جنوری 2017 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء ) پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے گئے کیمروں کے ذریعے دودھ میں مضر صحت و گندا پانی ملانے والے 02شیر فروش گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی منصوبہ کے تحت لگائے گئے کیمروں کی مدد و مانیٹرنگ سے زمان پارک کینال کے قریب دودھ میں ملاوٹ کرنے والے دو گوالوں کوعین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دودھ میں نہر کے انتہائی مضر صحت اور گدلے پانی کی ملاوٹ کر رہے تھے دونوں گوالوں کی نشاندہی جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کی گئی تھی جس پر متعلقہ بیٹ کی ڈولفن ٹیم و پیرو سکواڈ کو فی الفور موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر ڈولفن و پیرو نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں شیر فروشوں کو حراست میں لے لیا جن کے نام مجاہد حسین اور اعظم معلوم ہوئے ہیں دونوں گوالوں سے 3من سے زائد دودھ قبضہ میں لے کرنا صرف مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا بلکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی اس حوالہ سے اطلاع دے دی گئی تاکہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کاروائی کی جاسکے ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے ڈولفن و پیرو سکواڈ کی ٹیموں کو فوری رسپانس کرنے اوراس گھناؤنے و مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان جو شیر خواربچوں اور معصوم شہریوں کو مضر صحت دودھ سپلائی کرتے ہیں گرفتار کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :