لاہور،تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث علامہ خادم رضوی سمیت سینکڑوں کارکن رہا کر دیئے گئے

جمعہ 6 جنوری 2017 12:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث علامہ خادم رضوی ، صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر راشد سیالوی، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا قادری، مولانا صفدر رضوی، پروفیسر شفقت رسول، مولانا طاہر خان سمیت سینکڑوں کارکن رات گئے رہا کر دیئے گئے ہیں،پولیس نے انہیں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکی برسی کے موقع پرکلمہ چوک سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالنے کی کوشش پر گرفتار کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پیر محمد افضل قادری، پیر مختار اشرف رضوی، شیخ اظہر حسین رضوی، پیر انیس الرحمن، علامہ وحید نور کی صوبائی وزیرِ اوقاف سید زعیم قادری کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آ پر یشن ڈاکٹر حید ر اشر ف ودیگرافسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد اعجاز اشرفی، علامہ غلام عباس فیضی و دیگر کو رہا کردیاگیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت تمام ساتھیوں کیلئے تحفظِ ناموسِ رسالت کیلئے قید کچھ بھی نہیں۔ جان ، مال، عزت آبرو، سب کچھ قربان کر دیں گے۔ مملکت خدادِ پاکستان کسی گستاخِ رسول ﷺ کی شمع جلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔