عالمی ادارہ صحت نے لاہورکا پانی مضر صحت قرار دیدیا

اب بھی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہ دی تو پھر اس رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال تک لاہور کا پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا ، فیصل میر

جمعہ 6 جنوری 2017 12:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لاہور کے پانی کو انسانی صحت کے لئے مضحر صحت قرار دینے اور اس پینے کے پانی میں سینکھا کی حد سے زیادہ مقداد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب بھی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہ دی تو پھر اس رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال تک لاہور کا پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا بلکہ ایک میٹھا زہر بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

فیصل میر کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب کے عوام پر قابض حکمران عوامی فلاح و بہبود کے کام کرنے کی بجائے رنگ بر نگی اور پیلی نیلی ٹیکسیاں اور بسیں چلانے میں مصروف ہیں لیکن لاہور کے عوام کبھی صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے ہسپتالوں میں مررہے ہیں تو کبھی گندے پانی کی وجہ سے موزی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن حکومت کو عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :