لاہور، اداکارہ نصرت آراء کی حالت بلڈ پریشر ہائی ہونے سے بگڑ گئی

گنگا رام ہسپتال میں بروقت ٹریٹمنٹ سے حالت قدرے بہتر ،ادویات دیکر گھر بھیج دیا گیا

جمعرات 5 جنوری 2017 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء ) اداکارہ نصرت آراء کی حالت بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے بگڑ گئی، گنگا رام ہسپتال میں بروقت ٹریٹمنٹ سے حالت قدرے بہتر ہوئی تو ادویات دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

بل بتوڑی کے کردار سے شہرت پانے والی نصرت آراء بیگم سکن کینسر کی وجہ سے علیل ہیں اور وہ ہائی بلڈ پریشر اور اعصابی کمزوری کا بھی شکار ہیں۔ نصرت آراء بیگم کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انھیں گنگا رام ہسپتال لے جایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بروقت طبی امداد مہیا نہ کی جاتی تو فالج کا خطرہ بھی ہو سکتا تھا۔ ڈاکٹرز نے انہیں ادویات دے کر گھر بھیج دیا اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :