نواں کوٹ ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل

بیوی اور بیٹی کو سابقہ شوہر طفیل نے قتل کیا، ماں بیٹی کے گھر سے غائب ہونے کا مقدمہ 30دسمبر کو درج کیا گیا تھا

پیر 2 جنوری 2017 10:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2017ء ) نواں کوٹ پولیس نے ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل کرلیا، بیوی اور بیٹی کو سابقہ شوہر طفیل نے قتل کیا تھا، ماں بیٹی کے گھر سے غائب ہونے کا مقدمہ 30دسمبر کو درج کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 42 سالہ زہرہ اور 9 سالہ آمنہ کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں 30دسمبر کو درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے زہرہ کے سابق خاوند محمد طفیل سے جب اپنے روایتی انداز میں پوچھ گچھ کی تو اُس نے اعتراض جرم کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنی سابقہ بیوی 42 سالہ زہرہ اور 9سالہ آمنہ کو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے قتل کیا ہے۔

اُس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی بیوی کی حرکتوں سے تنگ تھا جبکہ اپنی بیٹی آمنہ کو غیروں کے ٹکڑوں پر پلتے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اس لئے اس نے دونوں ماں اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولین کے سابق شوہر اور باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :