ترقیاتی اہداف2018، 14ہزار میگاواٹ ”بجلی “کا انتظام، پی گیس پائپ لائن منصوبے بھی مکمل ہو جائیں گے

ہفتہ 23 جنوری 2016 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء)وفاقی وزارت منصوبہ بندی و اقتصادی ترقی کی طرف سے جاری تازہ رپورٹ مین انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ 2سالوں میں 10ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے تاہم 2018 میں ہی 14ہزار میگاواٹ مزید بجلی نیشنل گریڈ اسٹیشن میں شامل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت منصوبہ بندی و اقتصادی ترقی کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق خطے کے ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اقتصادی راہداری، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کے ملک قریب آئیں گے،کاسا1000اور طور خم جلال آباد شاہراہ سے بھی علاقائی رابطے مربوط ہوں گے، اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے اور ریلوے کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :