طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ”اللہ“ ابھر ..
تازہ ترین : 1
طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ..

طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ”اللہ“ ابھر کر سامنے آگیا،32سالہ ضیاء اللہ نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب جنرل ہسپتال آیا، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین تجویز کی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) خالق حقیقی کا معجزہ، نیوروسرجری کے ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 32سالہ مریض ضیاء اللہ اپنے چیک اپ کے لیے آوٴٹ ڈور میں آیا تو نیوروسرجری یونٹ II کے ڈاکٹروں نے اسے نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب سی ٹی انجیوگرافی تجویز کی۔ مذکورہ مریض نے ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں رابطہ کیا جہاں پر معمول کے مطابق سی ٹی انجیو گرافی جاری تھی کہ اچانک سکرین پر ”اللہ“ کا نام گرامی سامنے آگیا۔

جس پر تمام معالجین حیران رہ گئے اور انہوں نے ایک سے زائد بار مذکورہ نوجوان کا جونہی دماغ کے ایک مخصوص حصے کی انجیوگرافی شروع کی تو ہر بار لفظ ”اللہ“ سامنے آیا۔ ایل جی ایچ شعبہ ریڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر تنویر زبیری کے مطابق یہ خون کی نالیوں میں اکٹھے ہوجانے کے سبب عمل میں آیا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح نہ صرف ایل جی ایچ بلکہ شہر میں پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں جنرل ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے عکس حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ معجزہ کا عکس محفوظ کرلیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2016 - 08:08:16

اپنی رائے کا اظہار کریں