میٹروبس ٹریک پر احتجاجی مظاہروں سے نبٹنے کے لیے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی

اتوار 17 جنوری 2016 04:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) میٹروبس ٹریک پر احتجاجی مظاہروں سے نبٹنے کے لیے اور کریک پریس سروس کو برقرار رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کے تحت کلمہ چوک سے پہلے اوربعد میں خارجی اور داخلی راستے بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیپاک اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے دونوں راستوں کے ڈیزائن کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جو 19جنوری کو حتمی منظوری کے لیے پیش کردیاجائے گا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میٹروبس ٹریک پر گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والے نابینا افراد کے احتجاج کی وجہ سے ٹریک بند رہنے کے باعث میٹروبس اتھارٹی کو 14لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جسے پنجاب حکومت نے پورا کیا ہے۔