ستمبر2016 میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کر دی جائے گی

جمعہ 15 جنوری 2016 08:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء )حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں برس پاکستان اسٹیل مل، پی آئی اے اور اسٹیٹ لائف سیمت دیگر اداروں کی نجکاری کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے تحت پاکستان نے عالمی مالیتی ادارے کو حکومتی اداروں کی نجکاری کا روڈ میپ دے دیا ہے۔ جس کے مطابق ستمبر2016 میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کر دی جائے گی جبکہ جون 2016 میں پی آئی اے کے 26 فیصد حصص بھی فروخت کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت رواں برس جون میں ہی اسٹیٹ لائف کے 10 سے 15 فیصد، کوٹ ادو پاور کے 40 فیصد اور ماری پیٹرولیم کے 18 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :