عسکری بٹن میں کیپٹن کے گھر پر واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس ذرائع

جمعرات 14 جنوری 2016 02:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) عسکری بٹن میں کیپٹن کے گھر پر ہونے والے واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عسکری بٹن میں سکیورٹی پرمعمور اہلکاروں کے مطابق کوئی موٹرسائیکل سوار یہاں سے نہیں گذرا۔ کیپٹن سعد شدید زخمی حالت میں انتہائی سکیورٹی میں زیرعلاج ہیں۔ حساس ادارے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا مطابق کیپٹن سعد کے گھر سے برآمد ہونے والا جدید خوفناک اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گھرکے اندر دھماکہ خیز مواد پھٹنے پر کیپٹن سعد زخمی ہوا ہے اور معاملے کو دبانے کے لیے دہشتگردی کا رنگ دیا گیا ہے۔ شمالی چھاؤنی میں کیپٹن سعد اپنے گھر کے اندر زخمی ہوا ہے۔ کیپٹن سعد کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفلیں، پمپ ایکشن ، پستول، خنجر، ولائتی گولیوں سمیت جدید اسلحہ برآمد ہونے سے کیس میں پراسراریت آگئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام اسلحہ اور دیگر اشیاء حساس ادارے کے قبضے میں ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن سعد کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے، کیپٹن سعد کے جسم میں بڑی تعداد میں لوہے کے چھوٹے موٹے ذرہ موجود ہیں جنہیں نکالنا ممکن نہیں ہے ان کے صحت یاب ہونے پر قبل تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :