لاہور، اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ..
تازہ ترین : 1

لاہور، اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملز مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) لاہور کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کومزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ملزم حماد ارشد کو نیب کے تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،،،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم حماد ارشد کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 09:18:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں