جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش میں جماعت کے رہنماؤں کو سزائے موت کے خلاف عشرہ احتجاج ..
تازہ ترین : 1

جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش میں جماعت کے رہنماؤں کو سزائے موت کے خلاف عشرہ احتجاج منانے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)جماعت اسلامی پاکستان کا بنگلہ دیش میں جماعت کے رہنماؤں کو سزائے موت دئیے جانے کے خلاف عشرہ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش میں جاری سزائے موت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،سیمینار منعقد کرانے سمیت آل پارٹیز کانفرنس بلاانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے عشرہ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اضلاع کے امداد کو ہدایات جاری کردی گئی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں1971ء کے جنگ میں ملوث جماعت اسلامی کے رہنما کو ملک سے غداری کے الزام میں پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیں،اب تک9جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماء کو پھانسی دی گئی ہے

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 09:28:39

اپنی رائے کا اظہار کریں