یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ایک سال میں ڈھائی ..
تازہ ترین : 1

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ایک سال میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی خریداری کی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک سال میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی خریداری کی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سابق ملازمین 64 کروڑ کے واجبات دبا گئے۔ کرپٹ عناصر کی جانب سے سوا کروڑ روپے کا سامان غائب کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے گودام میں آگ لگنے سے بھی 4 کروڑ روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

وقت اشاعت : 02/01/2016 - 09:38:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں