فاسٹ باؤلر جنید خان کے ورلڈ کپ کھیلنے کے قوی امکانات ہیں،ترجمان پی سی بی

ہفتہ 17 جنوری 2015 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان ٹریننگ کے دوران پاؤں پھسلنے سے گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں درد کی شکایت ہوئی، موقعہ پر موجود فزیو نے جنید خان کو ابتدائی طبی امداد دی اور ساتھ ہی آرام کا مشورہ بھی دیا، ترجمان پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے جنید خان کی ایم آر کروائی جس کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق فاسٹ باؤلر جنید خان کی ٹانگ میں کوئی پٹھا بریک نہیں ہوا جو تشویش کا باعث ہوتا، ڈاکٹروں کے مطابق جنید خان تین چار روز میں روبصحت ہو جائیں گے اور انشاء اللہ ان کے ورلڈ کپ کھیلنے کے قوی امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :