لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا

بدھ 14 جنوری 2015 08:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم ضمیر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی آٹھ سالہ بچی کے ملزم ضمیر احمد کو لاہور ہائیکورٹ نے بری کردیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گواہان کے بیانات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصادم کے باعث ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو موخر کیا گیا اور عدالت نے پھانسی کے مجرم کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ملزم ضمیر احمد کی رہائی کا حکم بھی جاری کردیا۔