پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال میں26 ون ڈے ، نو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی

منگل 13 جنوری 2015 08:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیا سال 2015انتہا ئی مصرو ف ترین سال ہو گا ،سال کا آغاز پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچز پر مشتمل اووے سیریز سے کرے گی جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کم از کم چھ ون ڈے کھیلے گی،ذرا ئع کے مطا بق اگر بھارت کے ساتھ سیریز پروگرام کے مطابق ہوئی تو سال میں پاکستان ٹیم کم از کم چھبیس ون ڈے ، نو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

گزشتہ برس بگ تھری کی تشکیل کے موقع پر بورڈز کے درمیان طے ہونے والے فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم سال میں تین اووے اور دو ہوم سیریز کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ بھی کھیلے گی۔ سال کا آغاز پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے میچز پر مشتمل اووے سیریز سے کرے گی جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کم از کم چھ ون ڈے کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اس سیریز میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی شامل ہے۔ جون میں ٹیم پانچ ون ڈے ، دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوینٹی کھیلنے سری لنکا جائے گی ، جس کے بعد اکتوبر میں ٹیم انگلینڈ کیخلاف متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرے گی۔ سال کے آخر میں پاک بھارت سیریز ہونی ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا ، یہ سیریز کہاں ہوگی یہ تو نہیں معلوم لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اس سیریز میں دو ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اوردو ٹی ٹوینٹی کھیلنے پر اتفاق ہو اہے۔

متعلقہ عنوان :