ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں گیا تو خیر مقدم کریں گے،پاکستانی عوامی تحریک، حکومت خود دہشت گردی کا شکار ہے دھرنا ختم نہیں معطل کیا گیا ہے،بیان

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء) پاکستانی عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں گیاتو خیر مقدم کریں گے، حکومت خود دہشت گردی کا شکار ہے دھرنا ختم نہیں معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے اگر پارٹی کو ضرورت محسوس ہوئی تو دھرنا دوبارہ بحال کیاجاسکتا ہے۔ عوامی تحریک کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس کے تشدد کا مقدمہ اگر فوجی عدالت میں بھیجا گیا تو عوامی تحریک اس کاخیر مقدم کرے گی۔ بیان کے مطابق حکومت دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے لیکن وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :