این اے122،ٹریبونل نے کمیشن کو 12 جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا،رپورٹ کے حوالے سے عمران مسلسل ٹریبونل پر دباؤ ڈال رہے ہیں، وکیل ایاز صادیق

جمعرات 8 جنوری 2015 09:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل نے عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ این اے122 پر رپورٹ کے حوالے سے عمران خان ٹریبونل پر دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ ٹریبونل نے کمیشن کو 12 جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز الیکشن ٹریبونل میں این اے 122 کی سماع ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ رپورٹس مکمل ہو چکی ہیں اور 13دن کے اندر جو رپورٹ مکمل ہوئی اس کی رپورٹ بھی کمیشن کے پاس موجود ہے جبکہ لوکل کمیشن نے کہا کہ وہ چار دن کے بعد رپورٹ جمع کرائیں گے لیکن سماعت کے دوران ٹریبونل نے کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حالت میں رپورٹ 12 جنوری کو جمع کرائیں جبکہ ایاز صادق کے وکیل نے الیکشن ٹریبونل میں موقف بھی اختیار کیا کہ عمران خان کی جانب سے لوکل کمیشن پر دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن ٹریبونل نے کہا کہ جب رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے گی تو اس وقت تمام جانچ پڑتال کی جائے گی۔