لاہور،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکی ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے مجرم کو مختلف دفعات میں تین مرتبہ سزائے موت سنا دی

جمعرات 8 جنوری 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکی ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے مجرم کو مختلف دفعات میں تین مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج نے کوٹ لکھپت جیل ہائی سیکورٹی زون میں سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں امریکن ڈاکٹر ( وارس سٹائن ) کو اغوا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم حافظ عمران کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تین مرتبہ سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید چھ سال قید جبکہ مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔

استغاثہ کے مطابق کالعدم تنظم کے کارکن مجرم نے امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغوا ء کر کے اس کی رہائی کے لئے اپنے ساتھی گرفتار طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 13 اگست 2011 ء کو مقدمہ درج کرکے چالان سماعت کے لئے خصوصی عدالت کو بھجوایا ۔

متعلقہ عنوان :