قومی ہاکی چیمپئن شپ کے تین میچوں کا فیصلہ ،پہلے میچ میں کسٹمز نے پورٹ قاسم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرایا دوسرے میچ میں پی ٹی وی نے پولیس کو ایک کے مقابلے میں 2گول جبکہ پی آئی اے نے ریلویز کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 7 جنوری 2015 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)قومی ہاکی چیمپئن شپ کے تین میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں پہلے میچ میں کسٹمز نے پورٹ قاسم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرایا دوسرے میچ میں پی ٹی وی نے پولیس کو ایک کے مقابلے میں 2گول جبکہ پی آئی اے نے ریلویز کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والی 61ویں قومی چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچ کے آخری روز پہلا میچ کسٹمز اور پورٹ قاسم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کسٹمز کی جانب سے بلال قادر نے دو گول اور شہباز نے ایک گول کیا جبکہ پورٹ قاسم کی طرف سے ریحان نے واحد گول کیا، دوسرامیچ پی ٹی وی اور پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں پی ٹی وی کی جانب سے کپتان فیاض اور نبیل اکرم نے ایک ایک گول کیا جبکہ پولیس کی طرف سے عاطف بیگ نے ایک گول کیا جبکہ تیسرا میچ پی آئی اے اور ریلویز کے درمیان ہوا جس میں پی آئی اے کی طرف سے نوہیز ملک نے دو گول اور کاشف علی، ظفر یعقوب ، اویس رحمان اور زبیر نے ایک ایک گول کیا جبکہ ریلویز کی طرف سے عدیل نے ایک گول کیا، آج سیالکوٹ سٹیڈیم میں دو کوارٹرفائنل کھیلے جائیں گے، پہلا کوارٹر فائنل نیشنل بنک آف پاکستان اور نیوی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :