سعیداجمل نے کیرم ،سیم اپ بال پربھی مہارت حاصل کرلی، سعید اجمل کا فائنل ٹیسٹ کرانے ..
تازہ ترین : 1

سعیداجمل نے کیرم ،سیم اپ بال پربھی مہارت حاصل کرلی، سعید اجمل کا فائنل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

سعیداجمل نے کیرم ،سیم اپ بال پربھی مہارت حاصل کرلی، سعید اجمل کا فائنل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)قومی ٹیم کے معطل شدہ آف سپنر سعید اجمل کی باوٴلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ جاری ہے۔ سعید اجمل سابق ٹیسٹ آف سپنر اور دوسرا گیند کے موجد ثقلین مشتاق اور اکیڈمی ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم کی نگرانی میں اپنے باوٴلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے مشق کر رہے ہیں اور اب سعید اجمل کا فائنل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعید اجمل نے اپنے کیریئر میں دوسرا بال پر دنیا کے ہر بیٹسمین کو پریشان کیا ہے تاہم اب انہوں نے ثقلین مشتاق کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر اپنی باوٴلنگ کو مزید موٴثربنانے کیلئے کیرم بال اور سیم اپ بال کرنے پر بھی مہارت حاصل کر لی ہے جس سے وہ پہلے سے زیادہ خطرناک باوٴلر ثابت ہو نگے۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 09:04:15

اپنی رائے کا اظہار کریں