عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، پنجاب حکومت کا اعلان، فرزندان توحید پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات وغیرہ سرانجام دے سکیں

اتوار 4 جنوری 2015 10:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء) پنجاب حکومت نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے ۔عید میلادالنبی کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

فیسکو، لیسکو، میپکو، گیپکو اور دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حکام کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ عید میلادالنبی کے موقع پرآج اتوار 12 ربیع الاول کے روزدن کے اوقات میں بالعموم اور شام و رات کے اوقات میں بالخصوص کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ فرزندان توحید پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات وغیرہ سرانجام دے سکیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایت موصول ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :