قومی ہاکی ٹیم کو وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کیلئے مدعو کر لیا،قومی ہاکی ٹیم نے20 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی

جمعرات 1 جنوری 2015 08:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) چیمپئنز ٹرافی کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کو وزیر اعظم نے 4 جنوری کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کھلاڑیوں اور فیڈریشن حکام سے 4 جنوری کو وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے20 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم فائنل میں قومی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاندار کارکردگی کے بعد تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی نہیں ہو سکی جس سے وہ سخت دلبرداشتہ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے50 کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کی سمری بھی تمام ضروری کارروائی کے بعد وزیر اعظم ہاوٴس میں موجود ہے، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پرعملدر آمد نہیں ہورہا جس کے باعث پی ایچ ایف شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :