این اے 122 کے 234پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے ریکارڈ کا معائنہ مکمل کر لیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے 234پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے ریکارڈ کا معائنہ مکمل کر لیا گیا۔الیکشن ٹربیونل کی ہدائت پر قائم غلام حسین کمیشن نے بارہویں روز بھی ریکارڈ کا معائنہ کیا۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے کمیشن کی معاونت کے فراہم سرانجام دئیے۔کمیشن نے بند کمرے میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

کمیشن کے روبروشعیب صدیقی نے عمران خان کی نمائندگی کی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نمائندگی انکے بیٹے علی ایاز نے سرانجام دی۔کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے کل 287 پولنگ سٹیشنز میں سے 234پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے ریکارڈ کا معائنہ مکمل کر لیا ہے۔کمیشن کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو معائنہ کی کاروائی میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہے۔کمیشن کی جانب سے بچ جانے والے پچاس پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے ریکارڈ کا معائنہ دوفروری کو کیا جائے گا۔