افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شاہینوں کے غرور کو خاک میں ملا دیئے ، گرین شرٹس کو 214 رنز سے عبرت ناک شکست دے دی،فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو خاک چٹائی

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شاہینوں کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے گرین شرٹس کو 214 رنز سے شکست دے دی۔دورہ پاکستان پر آئی ہوئی افغان انڈرنائنٹین ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں گرین شرٹس کو آوٴٹ کلاس کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان سمیع اسلم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان کے تمام کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی نے 100 رنز بنائے اورناٹ آوٴٹ رہے جب کہ عثمان غنی نے 52 رنز بنائے۔266 رنز کے تعاقب میں پاکستان کرکٹ ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک پویلین واپس لوٹتے گئے اور پوری ٹیم صرف 52 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہوگئی۔ افغان بالر فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو خاک چٹائی۔

متعلقہ عنوان :