شہباز شریف کا پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے کا اعلان، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری ہوگی،3 سے 5 برس کے دوران کوئلے سے 6ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی، پنجا ب حکومت 660میگاواٹ کے2 پلانٹس خود لگائیگی،کول پاور پلانٹس کیلئے 6مقامات کا انتخاب کر لیا ہے، یہ منصوبہ صارفین ، صنعت اور زراعت کیلئے مطلوبہ بجلی کی فراہمی کیلئے مددگار ہوگا، سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا،روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے ،یہ منصوبہ حقیقی ترقی اور قومی خوشحالی کا ایک عظیم منصوبہ ہے ؛وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 23 جنوری 2014 06:48
(جاری ہے)
یہ مقامات قادر آبادضلع ساہیوال‘ بھکھی ضلع شیخوپورہ‘ حویلی بہادرشاہ ضلع جھنگ‘ بلوکی ضلع قصور‘ترنڈہ ساوے والارحیم یار خان اور موضع کرم داد قریشی ضلع مظفر گڑھ میں واقع ہیں۔
حکومت اس مقصد کے لئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی اور بجلی کی پیداوار میں اس کی شمولیت کو یقینی بنانے کی خاطر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کرے گی۔ وہ یہاں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، چوہدری محمد شفیق، ملک ندیم کامران، شیر علی خان، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دو بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں ایک توانائی کا بحران ہے اوردوسرا انتہا پسندی کاخاتمہ،بجلی اورگیس کی فراہمی مضبوط معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔معیشت پھلے پھولے گی تو انتہا پسندی کے رحجانات میں کمی آئے گی۔زراعت اورصنعت ترقی کرے گی تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں کوئلے سے بجلی کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے اور ہم نے انتہائی محنت سے کول پاور پلانٹس لگانے کے حوالے سے اپنے اقدامات کو حتمی شکل دی ہے ۔ان پاور پلانٹس کے لیے کراچی سے بذریعہ ریل کوئلے کو پنجاب ٹرانسپورٹ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ انہوں نے بھارت کے مشرقی پنجاب میں مختلف مقامات پر کول پاور پلانٹس کا دورہ کیا وہاں پر چینی کمپنیاں ہزاروں میگا واٹ کے پلانٹس پر کام کررہی ہیں ۔چین میں 65فیصد،بھارت میں 63فیصد ،جرمنی میں 60فیصداور امریکہ میں 50فیصد سے زائد بجلی کوئلے سے حاصل کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے جبکہ تھرمل سے پاکستان میں 65فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے اورہائیڈل سے 35فیصد ،بدقسمتی سے گذشتہ کئی دہائیوں کی غلط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کم پیداواری لاگت سے بجلی کا حصول ممکن نہیں بنایا جاسکا۔پانی سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے بھی خاطر خواہ کام نہیں ہواصرف کاغذی کارروائیاں کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک میں ایک سو میگا واٹ کے سولر منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے اورفروری کے وسط تک اس منصوبے کی بڈز موصول ہوجائیں گی تاہم 24گھنٹے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلہ سب سے بہترآپشن ہے ۔بدقسمتی سے پاکستان اس وقت بجلی پیدا کرنے کے لیے تیل کی درآمد پر 10ارب ڈالر خرچ کررہا ہے جس کی پاکستانی معیشت متحمل نہیں ہوسکتی۔درآمدی تیل سے بجلی کی قیمت 19روپے فی یونٹ جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی قیمت صرف 9روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ پنجاب میں 500ملین ٹن کوئلہ موجود ہے ۔جس کے بارے میں آسٹریلوی کمپنی نے فیزبیلیٹی رپورٹ تیار کی ہے تاہم پنجاب کا کوئلہ زیادہ معیاری نہیں ہے ۔فی الوقت شارٹ ٹرم کے طورپر امپورٹڈ کول کے ذریعے یہ پلانٹ چلائے جائیں گے ۔بعدازاں ان پلانٹس کو لوکل کوئلے پرچلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا ہے وہ اس لحاظ سے انتہائی اہم ہیں کہ یہاں بجلی کے استعمال کے بڑے مراکز کے قریب ہیں اور یہاں سے تیار ہونے والی بجلی کو فوری طور پرنیشنل گرڈ میں ڈالا جا سکے گا۔ یہ مقامات ریلوے ٹریک اور سڑک کے قریب ہیں اورسب سے بڑھ کر ان مقامات کے قریب پانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر مبنی اس منصوبے کا مقصد پرائیویٹ شعبے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر کے اس شعبے کو حکومت کی ان کوششوں میں شامل کرنا ہے جووہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ چنانچہ حکومت نے مذکورہ مقامات پر کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے پلانٹس لگانے کے لئے جو قطعات اراضی (Sites) منتخب کی ہیں انہیں ایک کھلے‘ مسابقتی اور شفاف (Open, Competitive and Transparent) عمل کے ذریعے نجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں اشتہارات دیئے جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے ان سائٹس کے انتخاب کا ابتدائی کام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بجلی کے موجودہ بحران کو کم سے کم وقت میں دور کرنے کے لئے یہاں جتنی جلد ہو سکے پاور پلانٹ لگ سکیں۔ اگر اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر دیگر موزوں جگہوں کی نشاندہی کرے تو حکومت اس پر بھی غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام نے پنجاب حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ مجوزہ منصوبے کی ضروریات کے مطابق کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مقررہ مدت کے اندر اپنے نظام میں ضروری تبدیلیاں اور بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ذریعے کوئلے کی نقل وحمل سے ریلوے کو سہارا ملے گااوران کی استعدادکار میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے تحت بننے والے ایسے جدید کول پاور پلانٹس میں فضائی آلودگی پر مبنی مسائل پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ پنجاب میں ایسے ہی جدید ترین پلانٹس جنہیں Super Critical پلانٹس کہا جاتا ہے نصب کریں گے۔ اس وقت چائنہ‘ امریکہ اور جرمنی کے علاوہ ہندوستان میں بھی ایسے ہی پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ یہ پلانٹس جہاں ماحول دوست ہیں وہاں ان کی ایندھن کی کارکردگی (Fuel Efficiency)بھی کہیں بہتر ہے۔ حکومت پنجاب اس امر کوبھی یقینی بنائے گی کہ اس منصوبے میں ماحولیات سے متعلق پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی سطح کے قوانین میں درج اصولوں کے علاوہ ماحولیات کے حوالے سے بین الاقوامی تقاضوں کی بھی سختی سے پابندی کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا یہ منصوبہ بجلی کے بحران کے خاتمے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ قومی اہمیت کا یہ منصوبہ جہاں عام صارفین اور ملکی صنعت اور زراعت کے لئے مطلوبہ بجلی کی فراہمی کے لئے مددگار ہوگا‘ وہاں اس کے ذریعے سستی بجلی بھی حاصل ہو سکے گی‘ جس سے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ممکن ہو سکے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ منصوبہ لاکھوں ٹن کوئلے کی نقل و حمل کی بدولت ریلوے کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ میرے نزدیک یہ منصوبہ حقیقی ترقی اور قومی خوشحالی کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے وسیع تر مواقع بھی پیدا ہوں گے اور جس کے مثبت اثرات قومی معیشت کے ہر شعبے میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوا لے سے ملکی و غیر ملکی اخبارات میں اشتہار دےئے جارہے ہیں جبکہ روڈ شو بھی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے بجلی کی پیدوار میں اضافے کے حوالے سے صرف وقت ضائع کیا ہے ہم توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کرکے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کریں گے اور وطن عزیز کو توانائی کے بحران سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ پاکستان اور پنجاب میں خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔بعدازاں میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،افسوس کی بات ہے کہ مختلف شہروں میں حملے اوردھماکے ہورہے ہیں اب پوری قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انتہا پسندی کے ناسور سے ہر حال میں نمٹنا ہے اور پوری قوم کواس مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افسو س کی بات ہے کہ پولیو ورکرز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کو انتہا پسندی کے ناسور سے نجات دلانے کے لیے پر عزم ہیں اورقومی اتحاد کے لیے سنجیدہ کاوشیں کررہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 23 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
بھارت ، آسٹریلیا ، انگلینڈ کا کرکٹ پر حکمرانی کا خواب چکنا چو ر کرنے کیلئے ساؤتھ افریقہ ، ویسٹ انڈیز رکاوٹ بن گئے ، تینوں بڑے کرکٹ بورڈز نے جو تجاویز دی ہیں وہ جانبداری پر مبنی ہیں ، اس سے کرکٹ کے ... مزید
-
حکومت نے ذکاء اشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی معرفت سے آج اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ، مسودہ تیار کرلیا گیا ، عاصمہ جہانگیر حکومتی وکیل ہونگی ... مزید
-
مصباح الحق کو موجود ہ دور میں باعزت کرکٹر کا خطاب مل گیا ،ٹک ٹک کے نام سے مشہور گرین شرٹس کے کپتان بیٹ ہی نہیں دماغ بھی چلتا ہے ، حالیہ سیریز میں برطانوی میڈیا نے مصبا ح کو مائیکل کلارک اور دیگر کھلاڑیوں ... مزید
-
ورلڈ کپ 2015ء کی تیاری :پی سی بی نے 2رکنی کمیٹی قائم کردی ، جاوید میانداد اور انتخاب عالم پر مشتمل کمیٹی 1992ء کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں سے تجاویز لیکر رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کو پیش کرے گی
-
پی ایچ ایف کا بغیر اجازت بھارت جانے پر پنجاب وویمن ہاکی ٹیم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،بھارتی ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ، بغیر این او سی کے کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل نہ کیا جائے ، خط میں موقف
-
بھارت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ آسٹریلیا پہلے نمبر پر آگیا،پاکستان چھٹی نمبر پر برقرار
-
فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا،اسٹیڈیم کی تیاری میں تاخیر ،18فروری تک سٹیڈیم تیار نہ ہوا تو برازیل کو میزبانی سے محروم کردیا جائے گا ، فیفا
-
کیلئے مزید وسائل مختص کرنے کئے جائیں گے،صدر ممنون حسین، نئی برطانوی حکومت کی جانب سے 2011سے 2015کے دوران دی جانے والی ایک ارب 39کروڑ 20لاکھ پاؤنڈکی امدادتعلیم وصحت کے شعبوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی؛ ... مزید
-
ڈیرہ بگٹی ، نوابزادہ شازین بگٹی اور مہاجرین کی آمد کے خلاف سوئی میں بگٹی قبیلے کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ ،شازین بگٹی کو ڈیرہ بگٹی آنے سے روکا جائے ،حکومت سے مطالبہ
-
سینیٹر رحمن ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات،صوبے میں ہم آہنگی کی فضاء کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال ،طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے،رحمن ملک ،جنہیں مذاکرات کی دعوت دی جارہی ہے ان کا ٹریک ریکارڈ ... مزید
-
میرے گھر پر کوئی فراری آکر نہیں رہتا، نہ ہی براہمدغ بگٹی سے میرا کوئی رابطہ ہے الزامات بے بنیاد ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی
-
حکومت آزادی رائے پریقین رکھتی ہے ،میڈیاکی آزادی اورجمہوریت ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،پرویز رشید
-
سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی جانب سے میڈیا کو مئوقف دینے کے لیے ترجمان کی تقرری نہ ہونے پر برہمی کا اظہا ر ،وز یر مملکت اور وزارت داخلہ کو جلد از جلد ترجمان کا تعینا ت کرنے کی ہدایت
-
سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو اہم افسروں کے خلاف بے قاعدگیوں ،کرپشن اور دیگر الزامات پر کارروائی مہنگی پڑی،اسی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ،خدشہ ہے یہ عناصر اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگئے تو پیمرا ... مزید
-
اسلام آباد ہائی کورٹ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کے علاقوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق حکم امتناعی کا مذا ق اڑا نے پر وفا قی وزیر ... مزید
-
ممتاز بھٹو کا (ن) لیگ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں ایسے تمام لوگوں کا عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جنہیں انضمام کے وقت عہدیدار بنایا گیا تھا،سندھ حکومت عوام کی نہیں بلکہ پولنگ عملے کی منتخب ... مزید
-
راولپنڈی، آر اے بازار میں خودکش حملے میں مارے جانے والے بمبار کے چہرے کی پلاسٹک سرجری مکمل
-
ٹانک ، مسلح افراد کی فائرنگ ، جے یو آئی (ف) کے رہنما قاضی اظہر جاں بحق
-
محکمہ صحت پنجاب کی در خو است پر صو با ئی حکو مت کی پو لیو مہم کے دوران پولیو ور کروں کی حفا ظت کے لئے پو لیس کو احکا ما ت جا ر ی، پو لیو مہم ے دوران صو بہ میں پو لیو ور کروں کے ساتھ پو لیس سیکو رٹی کے فر ... مزید
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے سے 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
-
حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان آج میدان لگے گا ،پولیس کی طرف سے 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا،پولنگ کیلئے 298 پولنگ اسٹیشنز ، 654 پولنگ بوتھ، 1616 افسر و سرکاری ملازمین ... مزید
-
ہائر ایجوکیشن میں ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کا خصوصی سیل ختم کردیا گیا
-
قومی ایئر لائن نے دوران پر واز فون سروس متعارف کرادی
-
امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا ، شدید برفباری کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ،مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے
-
اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں القاعدہ کا سیل توڑنے کا دعویٰ،گرفتارافراد تل ابیب میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، بیان
-
مصر،محمد مرسی کے حامیوں کا 18 روزہ احتجاجی مظاہروں کا اعلان،2011ء کے انقلاب کے دوران حسنی مبارک کی طرح موجودہ حکمرانوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،بیان
-
چینی حکومت کے معروف ناقد عدالت میں پیش
-
جنوبی سمندری علاقے میں چینی بحریہ کی فوجی مشقیں جاری
-
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ،ہسپتال داخل
-
مبارک اور مرسی کے حامیوں کی مصری سیاست میں کوئی جگہ نہیں،ملک کو مذہبی اور کرپٹ ریاست نہیں بننے دیں گے، مصطفیٰ حجازی ، عوام نے ایک آزاد فضاء میں دستور پر ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ ... مزید
-
انٹارکٹکا،تحقیقی عملہ آسٹریلیا پہنچ گیا،ہم آسٹریلوی آئس بریکر ارورا اوسٹریلس پر باحفاظت پہنچ گئے ہیں اور ہم چینی ہیلی کاپٹر کے بہت شکر گزار ہیں،مہم کے سربراہ کرس ٹرنی
-
افغانستان : اتحادی فوج کا آپریشن کلین اپ میں 14 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے یرغمال بنائے گئے 57مزدور بازیاب کرالئے گئے
-
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا آغاز ہوگیا ،پوپ فرانسس کا عالمی اقتصادی فورم کے شرکاء پر سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور،فورم کیلئے پیغام
-
یورپی یونین میں رکنیت کے سات سال بعد بھی بلغاریہ کی سیاسی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے، یورپی یونین کمیشن
-
سوچی اولمپک کو درپیش دہشت گردانہ حملوں سے خطرات ہے، اٹلی کو بھی پیغام مل گیا
-
تھائی لینڈ، ایمرجنسی کے نفاذ کے باجود مظاہرے جاری،پولیس نے مظاہرین کے کیمپس کے قریب پوسٹوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا
-
ایرانی انجینئر پر جدید جنگی فضائی طیارے کی چوری شدہ دستاویزات ایران بھجوانے کے الزام میں فردِ جرم عائد
-
محبت کی شادی، بیٹے پر ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ، ذات سے باہر شادی کر کے میرے بیٹے نے 400 سالوں سے جاری خاندانی روایت کو تباہ کر دیا ہے،ثابت ناتھ شرما
-
چارسدہ اور مستونگ میں بم دھماکہ، فائرنگ، 13سیکورٹی اہلکاروں سمیت14افراد جاں بحق، چارسدہ میں سائیکل بم دھماکہ میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق،11 زخمی ہوئے،مستونگ میں غیرملکی سائیکلسٹ کی حفاظت ... مزید
-
مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے میں ہلاکتیں28ہو گئیں‘ہزارہ کمیونٹی کا لاشیں دفنانے سے انکار ،لاشوں کیساتھ علمدار روڈ پر دھرنا جاری ‘مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ‘رکن صوبائی اسمبلی، ... مزید
-
شمالی وزیرستان،فضائیہ کی سرجیکل کارروائیاں،اہم36غیرملکی دہشت گرد ہلاک ، ما رے جا نے والو ں میں 33ازبک 3 جرمن باشند ے اور اہم طالبان کما نڈر شا مل ، خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت ... مزید
-
صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس بل جاری کردیا ،لاپتہ افراد پر مقدمات چلائے جائیں گے،جن پر کوئی الزام نہیں انہیں بحالی مراکز میں لانے کے بعد بری کیا جائے گا،خصوصی عدالتیں ملک ... مزید
-
مولانا سمیع الحق پر وزیراعظم کا عدم اعتماد یا مولانافضل الرحمن کی ”پھرتیاں“، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر احتجاجاً مولانا سمیع الحق کا حکومت طالبان مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان،حکومت نے پہلے مذاکرات ... مزید
-
وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا کام شروع کردیا، تمام وفاقی وزراء سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ حلقوں سے تجاویز حاصل کرکے حکومت کو فراہم کریں، وزراء ... مزید
-
شہر قائدمیں قتل وغارت اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک خاتون سمیت مزید14افرادکوقتل کردیاگیا ،لیاری میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے دوران گینگ ... مزید
-
مالاکنڈ سے 35لاپتہ افراد کیس کی سماعت،وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد بارے آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کردی،عدالت کا خیبر پختونخواہ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، 27 جنوری کو دوبارہ رپورٹ جمع ... مزید
-
طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ‘ فیصلہ جلد ہوجائے گا‘ رانا تنویر،شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں فورسز پر حملوں کی جوابی کارروائی تھی،شدت پسندوں کے 60 گروپ ہیں‘ 6 سے رابطہ ہوچکا ہے‘ وفاقی وزیر ... مزید
-
اوگرا عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کا نیب کی پیش کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان، نیب کو ذمہ داروں کے تعین کیلئے ایک دن کی مہلت، عدا لت کا تحقیقات ایف آئی اے کو سونپنے کا بھی عندیہ،‘ عدالتی فیصلے کے مطابق تحقیقات ... مزید
-
امسال 1,43,368پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرینگے،سردار یوسف ،جدہ میں حج معاہدہ پر سعودی وزیر حج اور پاکستانی وزیر مذہبی امور نے دستخط کئے پاکستانی حجاج کو اس سال ایک ہی کٹیگری دی جائے گی،و فاقی وزیر ... مزید
-
حکومت طالبان سے بات چیت میں ناکام ہوگئی ہمارے دشمن جیت گئے، عمران خان،،اگر حکومت قبائلیوں کی حمایت حاصل کر لیتی تو یہ جنگ جیتی جا سکتی تھی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔تمام سیاسی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.