پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوچز کی تلاش کیلئے4رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان،کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم،جاوید میانداد،انتخاب عالم اور سبحان احمد شامل ہیں

بدھ 22 جنوری 2014 06:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کیلئے4رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا،کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم،جاوید میانداد،انتخاب عالم اور سبحان احمد شامل ہیں،کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ،بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرے گی،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور جولین فونٹین اور محمد اکرم کے معاہدوں کی مدت ختم ہورہی ہے،کمیٹی نئے کوچز تلاش کرے گی۔