پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2014ء کیلئے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، محمد حفیظ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ ،سینئر کے ساتھ ساتھ کئی نئے کھلاڑیوں کے نام بھی سکواڈ میں شامل

منگل 21 جنوری 2014 05:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2014ء کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ، شرجیل خان ، ناصر جمشید ، شاہ زیب حسن ، خرم منظور ، صہیب مقصود ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، حارث سہیل ، یاسر عرفات ، یاسر شاہ ، حماد اعظم ، کامران اکمل ، شاہد آفریدی ، ذوہیب احمد، سہیل تنویر ، محمد عرفان ، عمر گل ، جنید خان ، بلاول بھٹی ، سرفراز احمد ، انور علی ، اسد علی ، احسان عادل ، محمد طلحہ ،سعید اجمل ، ذوالفقار بابر ، عبدالرحمن اور رضا حسن شامل ہیں ۔ٹی 20 ورلڈ کپ 20 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :