بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے ،چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ،بجلی ..
تازہ ترین : 1

بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے ،چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ،بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف درخواست کی سماعت7 فروری تک ملتوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)لاہور ہائی کورٹ بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے ،چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کی سماعت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی ضرغام نے بیان دیا کہ اووبلنگ کی جاتی ہے جبکہ بجلی چوری بھی ایک مسئلہ ہے تاہم اس کے تدارک کے لیے سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ کے ای ایس سی سے چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی واپس لینے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ تقسیم کار کمپنیاں پیسے لیتی ہیں مگر بجلی فراہ نہیں کر رہیں۔ بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووبلنگ ایک ظلم ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے بجلی چوری اور اوو بلنگ کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وقت اشاعت : 21/01/2014 - 05:36:43

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں