نوازشریف کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،منورحسن ، طالبان سے مذاکرات کے لیے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں ، حکمران خود مذاکرات نہیں چاہتے،پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح یوتھ لون سکیم بھی چند لوگوں کو نوازنے اور قومی خزانے کا بیڑا غرق کرنے کا سبب بنے گی ، منصورہ میں پریس بریفنگ
اتوار 19 جنوری 2014 06:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں ۔ طالبان سے مذاکرات کے لیے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں ۔ حکمران خود مذاکرات نہیں چاہتے ۔ اے پی سی نے تو متفقہ طور پر مذاکرات کی حمایت کی تھی اور حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دے دیا تھا۔
حکومتوں کی ذمہ داری ملک میں لااینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانا اور آئین و قانون پر عملدرآمد کرواناہوتاہے ، جبکہ موجودہ حکمران نوجوانوں کو قرضے کی دلدل میں پھنسا کر اور لیپ ٹاپ تقسیم کر کے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہوناچاہتے ہیں ۔ وزیراعظم کو بیرونی دوروں سے فرصت تو شاید مل گئی ہے اس کے باوجود وہ پارلیمنٹ میں نہیں جاتے ۔(جاری ہے)
حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی سے عوام بری طرح مایوس ہو گئے ہیں ان کے صبر کا پیمانہ لبریز اور جینا دوبھر ہوگیاہے ،وہ ان نااہل حکمرانوں سے جتنی جلدی ممکن ہو چھٹکاراچاہتے ہیں ۔
ٹیکس جمع کرنے اور کرپشن کے خاتمے میں ناکامی پر حکمرانوں نے نج کاری کا ڈھونڈورا پیٹنا شروع کر دیاہے ۔ جماعت اسلامی قوم کو ساتھ لے کر نجکاری کے خلاف تحریک چلائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شباب ملی کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شباب ملی پاکستان کے صدر عتیق الرحمن ، سیکرٹری جنرل حافظ محمود ، چاروں صوبائی صدور و سیکرٹری بھی موجود تھے ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ نوازشریف نے قرضہ سکیم آئی ایم ایف اور بینکوں کو خوش کرنے کے لیے شروع کی ہے ۔ پورے ملک کو امریکہ اور آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح یوتھ لون سکیم بھی چند لوگوں کو نوازنے اور قومی خزانے کا بیڑا غرق کرنے کا سبب بنے گی ۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بنک اور وزیرخزانہ کے جائنٹ دستخطوں سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے اور کونسل آف کامن انٹرسٹ کا نج کاری پراتفاق ہے جس کے جواب میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیاہے ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ایک جائزہ کمیشن تشکیل دے جو گزشتہ 23 سال میں پرائیوٹائز کیے گئے قومی اداروں ، ان سے حاصل ہونے والی آمدن اور ان کو فروخت کرنے سے بے روزگار ہونے والے مزدوروں کی تعداد سے قوم کو آگاہ کرے اور جن چار بینکوں کو نوازشریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں پرائیوٹائز کیا تھا ، اس سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جن 68 اداروں کو اونے پونے بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے ان سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو عوام ووٹ دیتے ہیں ، وہ اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہی عوام کش پالیسیاں شروع کر دیتے ہیں ۔ حکومت قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے ، مہنگائی ،بے روزگاری او ر بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت اپنے تمام وعدے بھلا بیٹھی ہے ۔ حکمران عوام سے کیے گئے وعدوں اور اپنے منشور کو بھول چکے ہیں ۔کراچی میں دہشتگردی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سید منورحسن نے کہاکہ جب تک کراچی میں ایم کیو ایم موجود ہے ، امن قائم ہوسکتا ہے نہ دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے ۔ ایم کیو ایم بوری بند لاشوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے کلچر کی موٴجد ہے ۔ ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ چودھری محمد اسلم جیسے جری اور بہادر آفیسر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنادیا گیاہے ۔ فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے کو اپنے رستے سے ہٹانے والوں کو حکومت اچھی طرح جانتی ہے مگر مجرموں اور سیاسی جماعت کا نام لینے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسے ذمہ دار لوگوں کو تحفظ حاصل نہیں تو عوام کے جان و مال کے حفاظت کی ضمانت کون دے گا۔سیدمنورحسن نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس وقت دیو بندی مکتب فکر کے علما کو ٹارگٹ کیا جارہاہے جبکہ طالبان خود دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں ، فوراً کہہ دیاجاتاہے کہ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کا واقعہ سوچا سمجھا واقعہ تھا اس کی آڑ میں امریکہ نے افغانستان کو ٹارگٹ کیا حالانکہ نائن الیون کے واقعہ میں کوئی افغانی باشندہ شریک نہیں تھا ۔امریکہ بغیر کسی ثبوت کے افغانستان پر چڑھ دوڑا ۔ دنیا کی ساٹھ فیصد فوج گزشتہ بارہ سال سے افغانستان کو تباہ کرنے میں مصروف ہے اس کے باوجود ہزیمت سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی حکومت ختم کی گئی اور امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 19 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
تیسرا اور آخری ٹیسٹ،پاکستان کی محتاط انداز میں بیٹنگ، اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لئے ، مزید 137رنز کے خسارے کا سامنا ، رنگانا ہیراتھ 3وکٹیں لے اڑے، احمد شہزاد کی ٹیسٹ کیریئر میں پہلی سنچری ... مزید
-
پی سی بی کی گورننگ باڈ ی کا اجلاس، باسط علی کو بیٹنگ کوچ ، محمد الیاس کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ، چیف سلیکٹر اور کوچز کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، معین خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے ، عامر ... مزید
-
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی ، مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں برطانوی جوڑی کو3 سیٹ کے مقابلے کے ... مزید
-
بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش تیار کرلی ، کرکٹ کے انتظامی امور بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ تک محدود رکھنے کی رپورٹ تیار کرلی گئی ،پاکستان سمیت ممبر ممالک میں بے چینی کی لہر ... مزید
-
ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے چوتھے مرحلے میں پہنچ گئیں
-
مائیکل شوماخرکی حالت بدستور مستحکم ہے،ترجمان
-
شاہ زین بگٹی کے قافلے کی ڈیرہ بگٹی کے قریبی علاقوں میں پہنچنے سے علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے،ترجمان صوبائی حکومت ،اسے دانشمندی اور تحمل کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ، تاکہ علاقہ کا امن خراب نہ ... مزید
-
تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی وتمام ضلعی کابینہ تحلیل،تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل
-
احمد رضا قصوری کے خلاف صحافی کو بھارتی ایجنٹ اور لفافہ جرنلسٹ کہنے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رپورٹ درج
-
وفاقی حکومت لون سکیم کی پبلسٹی کے لیے قوم کا پیسہ خرچ کررہی ہے ، شیخ رشید احمد، پاکستان میں سیاستدانوں کو ڈاکٹرایٹ کی ڈگری دینے کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے ، عوامی اداروں کی نجکاری ہوئی تو ملک میں خونریزی ... مزید
-
پشاور،تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کو57روز مکمل
-
وزیراعلیٰ سندھ سے رحمان ملک کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بات چیت
-
مٹھی بھر لوگوں نے ملک کودہشت گردی کی آگ میں جھونک رکھا ہے، حمزہ شہباز شریف ، دیہاتوں ، بازار اور مساجد میں بم دھماکے کر کے معصوم شہریوں کا شہید کرنے کے والے سمجھتے ہیں کہ وہ جنگ جیت جائیں گے لیکن یہ ... مزید
-
اتحادی حکومت نے صوب سے رشوت،کمیشن اورسفارش سمیت ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمے کاتہیہ کررکھاہے،پرویزخٹک ، ہماری حکومت میں رشوت اورکمیشن لینے والوں اوردیگربدعنوان عناصرکیلئے کوئی جگہ نہیں ہم موجودہ ... مزید
-
سرگودھا ، اہل سنت و الجماعت کے نائب امیر کی گاڑی پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ،2زخمی ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرا رہونے میں کامیاب ، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کردی
-
کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق، 10افراد زخمی پولیس کا 6افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ،مفتی یار عثمان اور ان کے ساتھی محمد رفیق کو کراچی میں سپرد خاک ... مزید
-
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا
-
یمن ، دارالحکو مت صنعاء میں ایرانی سفارتکار فائرنگ سے جاں بحق
-
کابل میں خودکش حملہ اور فائرنگ، 13 غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک،افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
-
ممبئی،بھگدڑ مچنے سے 18افراد ہلاک،40زخمی
-
یورپی ملک سے آنیوالی پرواز کے ایک اسٹیورڈ کو کویت پولیس نے گرفتار کر لیا
-
عالمی معائنہ کار تہران پہنچ گئے
-
کرپشن اسکینڈل کی خبریں نشر کرنا ترکی میں'گناہ' بن گیا،خلاف ورزی کرنے والے متعدد نیوز چینل آف آئر کر دیئے گئے
-
طائف کو سعودی عرب کا سیاحتی مرکز بنانے کی تیاریاں تیز،صرف ایک سال کے دورران 16 ارب ریال ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے گئے
-
یہودی مفاد میں نمائش ملتوی کرنے پریہودی یونیسکوسے ناراض
-
برازیل، ریو ڈی جنئیرو کے مشہور نجات دہندہ مسیح کے مجسمے پر آسمانی بجلی گر گئی ، مجسمے کے انگوٹھے کو نقصان پہنچا
-
پاکستان او ر بھارت کا دوطرفہ تجارت کو معمول پر لا کر انہیں وسعت دینے پر اتفاق ، تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جائے گا ، تجارتی ویزوں کے اجراء کو آسان بنایا جائے گا ،دونوں ملک ایک دوسرے ... مزید
-
نائن الیون میں کسی پاکستانی کا کوئی کردار نہیں تھا ، خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،جنگ سے دنیا محفوظ اور پاکستان غیر محفوظ ہو گیا، چوہدری نثار علی خان، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ،اندرونی سیکیورٹی ... مزید
-
شکیل آفریدی دو امداد لو، امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے،امریکی صدر نے 11 کھرب ڈالر کے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے، پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے ... مزید
-
کرپشن کیسز میں آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت میں حاضری سے مستقل استثنی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، پانچوں ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری ، سماعت ... مزید
-
امریکی صدر کا افغانستان سے فوجی انخلاء سے قبل سٹرٹیجک پارٹنر شپ آفس قائم کرنے کا اعلان ، کابل ، اسلام آباد اور واشنگٹن میں آفس قائم ہونگے
-
کوئی ریاستی ستون اپنی حد سے تجاوز کرے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے ، تصدق حسین جیلانی ، آئین ملک میں جمہوری نظام دیتا ہے ، ریاستی ستون اپنی حدود اور قانونی اتھارٹی کے اندر رہ کر قائم کریں ، چیف جسٹس کا ... مزید
-
غازی عبدالرشید قتل کیس، پرویز مشرف کو استثنیٰ دینے کی درخواست منظور، آئندہ سماعت پر ملزم کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب ، مدعی مقدمہ اور ان کے وکیل کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر مناسب سیکورٹی فراہم کرنے ... مزید
-
خیبر پختونخواہ حکو مت نے مرکز ی حکو مت کی نجکا ری پا لیسی کے خلا ف مزا حمت کا اعلان کر دیا، حکو مت آئی ایم ایف سے تا ر یخ کا بڑ ا قر ضہ لینے کے لے اُن کے تمام شرا ئط مان چکی ہے ،65قو می صنعتی اد ار وں کی ... مزید
-
نوازشریف کو امن سے کوئی دلچسپی ہے نہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،منورحسن ، طالبان سے مذاکرات کے لیے دوبارہ اے پی سی کی ضرورت نہیں ، حکمران خود مذاکرات نہیں چاہتے،پیلی ٹیکسی سکیم کی طرح یوتھ لون سکیم ... مزید
-
خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے، عمران خان ، پولیو کیخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، ٹوئٹر پر پیغام
-
توانائی بحران کا حل حکومتی ترجیح ہے،اسحق ڈار ، امید ہے ا مریکہ اتحادی امدادی فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیزکر دے گا، رابن رافیل سے ملاقات
-
وزیراعظم نے میڈیا ہاوٴسزکی سیکورٹی مسائل پردورکنی کمیٹی قائم کردی،کمیٹی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید پر مشتمل ہو گی
-
بلوچستان سے گرفتار و لاپتہ افراد کے لواحقین پیدل لانگ مارچ کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ، روجھان مزاری میں سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی و عوام کی جانب سے والہانہ استقبال
-
مشرف کی غلطیوں نے فوج کے تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،احسن اقبال،پرویز مشرف موقف میں سچے ہیں تو سینہ تان کر عدالت میں پیش ہوں،اقتصادی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، مقابلہ ... مزید
-
حکومت مشرف کو پھانسی نہیں چاہتی، صرف مثال بنانا چاہتی ہے،امریکی اخبار ،طبی وجوہ پر مشرف کو ملک سے جانے سے عدالتوں،فوج اورحکومت کی فیس سیونگ کا رستہ نکل سکتا ہے۔مشرف کے خلاف غداری مقدمے نے حکومت ... مزید
-
میرے انتخابی حلقے میں بجلی کاٹنے کے ذمہ دار عابد شیر علی ہیں ، شاہ فرمان ،وزیر مملکت میرے خلاف سیاسی بنیادوں پرکام کررہا ہے ، ان کیخلاف عدالت میں جائینگے، عوام علاقہ مشتعل نہ ہوں صبر سے کام لیں ، ... مزید
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر نظر ثانی سمیت ملک بھر میں300 تربیتی اداروں کے کنٹریکٹ منسوخ کرکے نیاٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ،ادارے کے چیئرمین نے میڈیا مہم، وسیلہ حق ، وسیلہ روزگار میں مبینہ کرپشن کے ... مزید
-
سرحد پار تربیتی ڈھانچے کی موجودگی کشمیر میں امن کیلئے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہے، اے کے انتھونی،پاکستان ایک طرف مذاکرات کی وکالت کررہا ہے،دوسری طرف سیز فائر کی خلاف ورزی میں ملوث ہے،بیان
-
پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہونگے،سرتاج عزیز اور کیری نمائندگی کرینگے، دفاع،معیشت،توانائی ودیگرامور زیربحث آئینگے ،پاکستان کیساتھ سٹرٹیجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفادمیں ... مزید
-
مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل میں احتیاط سے کام لیا ہے،سینیٹر پرویز رشید،،سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل ہورہا ہے،عدالت فیصلے کرے گی،قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہئے،وفاقی وزیر اطلاعات ... مزید
-
صحافی برادری کی د ل آزاری پر معذرت خواہ ہوں،احمدرضا قصوری،3نومبر کا اقدام ،سابق چیف جسٹس کیخلاف بھی ٹرائل کیا جائے،مشرف بیرون ملک جلد روانہ ہوجائیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
-
بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے درمیان کیا ہوا مجھے نہیں معلوم،مہرتارڑ،بھارتی حکام نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا اس کو پاک بھارت کا مسئلہ قرار دے رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔ ڈاکٹروں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، جسم پر زخموں کے نشانات تھے‘ ڈاکٹر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.