کوئی ریاستی ستون اپنی حد سے تجاوز کرے تو عدلیہ مداخلت کرتی ہے ، تصدق حسین جیلانی ، آئین ملک میں جمہوری نظام دیتا ہے ، ریاستی ستون اپنی حدود اور قانونی اتھارٹی کے اندر رہ کر قائم کریں ، چیف جسٹس کا تقریب سے خطاب

اتوار 19 جنوری 2014 06:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ جب کوئی ریاستی ستون اپنی حدود سے تجاوز کرے گا تو عدلیہ مداخلت کرے گی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رول سائن کی تقریب ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ملک میں جمہوری نظام دیتا ہے عدلیہ نے یقینی بنانا ہے کہ ریاستی ستون اپنی حدود اور قانونی اتھارٹی کے اندر رہ کر قائم کریں جبکہ ریاستی ستون اتھارٹی سے تجاوز کرے گا تو عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑے گی ۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آئین میں عدلیہ کی آزادی کو مکمل تحفظ حاصل ہے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا ۔