پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی شارجہ سے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی‘امیگریشن حکام نے لڑکی کو ڈی پورٹ کر دیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی شارجہ سے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے لڑکی کو ڈی پورٹ کر دیا۔شارجہ کی رہائشی بھارتی شہری ننگیتا کی انٹرنیٹ پر ملتان کے رہائشی ظفر اقبال سے دوستی ہو گئی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران ننگیتا کے والدین نے اس کی شادی بھارت میں طے کر دی۔ تاہم یہ رشتہ اسے منظور نہ تھا۔ ننگیتا نے ظفر اقبال سے شادی کے لئے اسلام قبول کیا، اپنا نام نمرہ رکھا اور پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے شارجہ کے ایک ایجنٹ قاسم سے دس ہزار درہم میں جعلی پاسپورٹ بنوایا اور لاہور پہنچ گئی۔ امیگریشن حکام نے شک گزرنے پر پوچھ گچھ کی تو اس کا پاسپورٹ جعلی نکلا۔ بھارتی لڑکی کو شارجہ ڈی پورٹ کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :