لاہور،ولی خان بابر شہید کو تیسری برسی پر انسانی حقوق ایوارڈدیا گیا
تازہ ترین : 1

لاہور،ولی خان بابر شہید کو تیسری برسی پر انسانی حقوق ایوارڈدیا گیا

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14جنوری۔ 2013ء ) صحافی ولی خان بابر کو بچھڑے تین سال ہو گئے۔ پیشہ وارانہ خدمات کی ادائیگی کے د وران شہادت پر انہیں انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ حق اورسچ کے علمبردار نجی ٹی وی کے کے رپورٹر ولی خان بابر شہید کو ایوارڈ دینے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کا اہتمام کیا تھا ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے۔

لاہور چیمبر کے صدر سہیل لاشاری نے ولی خان بابر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ولی خان بابرشہیدکا ایوارڈ نجی ٹی وی لاہور کے بیوروچیف خاورنعیم ہاشمی نے وصول کیا۔ انہوں نے اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔تین سال گزرنے کے بعد بھی ولی خان بابر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ شہید کے اہل خانہ کی آنکھیں آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔

وقت اشاعت : 14/01/2014 - 07:24:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں